اگر گورنر راج لگا تو عوام وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور

ALI AMEEN GANDA PUR

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گورنر راج لگاتو عوام وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کےساتھ لڑنا چاہتے ہیں بلکہ ہمارا مقصد ملک کی خوشحالی اور ترقی ہے۔

شیر افضل مروت کے بعد اعظم سواتی نے بھی سیاسی کور کمیٹی چھوڑ دی

انہوں نے کہا کہ ملک کی فوج ، پولیس ، عدلیہ اور عوام ہمارے ہیں، ہم نے حکومت میں آکر سب کومعاف کر دیا ہے، 8 اضلاع میں میرے اوپر جعلی پرچے کاٹے گئے۔

انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنر راج کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں اگر آپ نے گورنر راج لگا بھی لیا تو عوام وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے ،اور یہاں گورنر راج نہیں بلکہ عوامی راج چلتاہے۔


متعلقہ خبریں