ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ڈالر dollar

کاورباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتا م پر انٹربینک میں امریکی ڈالر نے پھر اڑان بھر لی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں  5 پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 64 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


یادرہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی کرنسی کی قدر میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک امریکی کرنسی کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طورپر 2.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا

علاوہ ازیں سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مجموعی طورپر 2.3 فیصد کا نمایاں اضافہ

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے ہو گئی۔

 


متعلقہ خبریں