پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتاہے۔

رپور ٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی، مزید سستی ہونے کا امکان

ایک اور اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔

ذرائع آئل انڈسٹری نے کہاکہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10روپے تک اضافے اور ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سے 6روپے 50پیسے اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق2ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50فیصد مہنگا ہوگیا۔ذرائع آئل انڈسٹری نے کہا کہ لندن برینٹ آئل 78.29ڈالر سے بڑھ کر 83.35ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا۔

امریکی خام تیل 73.25ڈالر سے بڑھ کر 78.40ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع آئل انڈسٹری نے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔


متعلقہ خبریں