سابق ڈی جی (کے ڈی اے) ناصر عباس گرفتار

نیب نے کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس کو گرفتار کرلیا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: قومی احتساب بیور(نیب) نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ناصرعباس کو سرکاری زمینوں کی مبینہ بندر بانٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

سابق ڈی جی ناصرعباس کو کلفٹن اور گلستان جوہر بلاک چھ کے پلاٹوں کی مبینہ طورپرغیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر ہوئے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

’ہم نیوز‘ کے ذرائع کے مطابق ناصر عباس کی نشاندہی پر کلفٹن سے ملزم کے برادر نسبتی سمیت سابق ڈائریکٹر لینڈ جاوید کنچا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان پر سابق ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ناصرعباس کی مبینہ طور پر غیرقانونی کاموں میں معاونت کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان پر یہ الزام بھی ہےکہ وہ خود مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث رہے ہیں ۔

ملزمان کو تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں