پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بند کردی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے۔ صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا جاتا ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقدمے میں انصاف کا قتل ہورہا ہے۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن 2024،پی ٹی آئی کے2 امیدوارپیپلز پارٹی میں شامل
پی ٹی آئی کی ویب سائٹ بند ہونے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس بندش کا بھی نوٹس لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک نہیں صرف اپنا کاروبار سنبھال سکتے ہیں۔ ان کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔