پیپلز پارٹی کا جماعت اسلامی پر گھناؤنا الزام

PPP

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی پر فلسطین کے لیے جمع کیے گئے چندے سے انتخابی مہم چلانے کا الزام عائد کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے گھناؤنا الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ رہے اور ایک بینک میں اپنا صدر بنانا ان کی کارکردگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے نام پر جمع کیے گئے چندے سے اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے معصوم بچوں کو جنت کے خواب دکھا کر جہاد کا ایندھن بنایا اور اپنے بچوں کو گرین کارڈ دلوائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عافیہ تک ان کے خاندان کو رسائی دلوائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے نانا نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا اور بلاول بھٹو کی والدہ نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔ قوم آج تک جماعت اسلامی کے 1977 میں گھناؤنے کردار کو نہیں بھولی۔


متعلقہ خبریں