وفاقی حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

holiday

وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

آزادکشمیر میں 28جنوری سے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 5 فروری صبح 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔2024 کی پہلی سرکاری تعطیل 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی ، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی تعطیل ہوگی ۔عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔

سیمنٹ کی برآمدات میں 7 ماہ کے دوران 90 فیصد اضافہ

14اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کی تعطیل منائی جائے گی ۔9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر تعطیل ہوگی۔

غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی  اختیاری چھٹی ہوگی، 8مارچ کو ”شیوارتری“ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی کی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔

قومی بچت کی سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کردیا گیا

ہندووؤں کے تہوار ہولی پر 24مارچ اور دولہندی 25مارچ کو چھٹی کی جاسکتی ہے۔گڈ فرائیڈے 29مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یساکھی کے تہوار کیلئے 13کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

پنجاب ،میٹرک سالانہ امتحانات کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

بہائی کمیونٹی کیلئے عید رضوان کی چھٹی 21اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کیلئے 23مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔


متعلقہ خبریں