وفاقی محتسب نے پاسپورٹ آفس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش اور ناکافی قرار دے دیا

پاکستانی پاسپورٹ

اسلام آباد، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر پر قابو پانے کے لئے پاسپورٹ انتظامیہ کی طرف سے دی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش اور ناکافی قرار دیتے ہوئے مسئلہ کے فو ری حل کے لئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے اجراء میں غیرمعمولی تاخیر ناقابل برداشت ہے، پا سپورٹ انتظامیہ کئی مہینوں سے اس مسئلہ پر قا بو نہیں پا سکی۔ پاسپورٹ کی عدم موجودگی میں بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کی خدمات کے بدلے عوام براہ راست معاوضہ ادا کرتے ہیں لہذا عوام کو بہتر اور بلاتاخیر خدمات فراہم کی جانی چاہئیں۔

مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، سپریم کورٹ

وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کو ضرورت کے مطابق پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے کاغذ اور سیاہی وغیرہ کا پیشگی بندوبست کرنا چا ہئے تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے پاسپورٹ آفس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں شکایات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم پاسپورٹ آفس اسلام آباد بھیجی تھی۔

ٹیم نے پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے دورے کے دوران شکایات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موقع پر موجود افراد کی شکایات بھی سنیں۔

مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 127میں پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی

ٹیم نے پاسپورٹ انتظامیہ کے ساتھ طویل اجلاس کے دوران اس مسئلہ کے حل کے لئے انتظامیہ کوہدایات بھی دی تھیں اور ذمہ داران کا تعین کرنے کا بھی کہا تھا تاکہ آئندہ ایسی صورت حال سے بچا جا سکے۔

پاسپورٹ انتظامیہ ابھی تک ان ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے میں نا کام رہی ہے۔

وفاقی محتسب نے پاسپورٹ آفس کی طرف سے دی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش اور ناکافی قرار دیتے ہوئے صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں