انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

عام انتخابات سے قبل ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ کروڈ آئل بھی 76 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم اضافہ متوقع ہے، بصورت دیگر قیمت زیادہ بڑھ سکتی تھی۔


متعلقہ خبریں