شارٹ ٹرم کیلئےاتحادی حکومت بن جائے گی، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر کوئی معجزہ بھی ہو گیا تو زیادہ سے زیادہ 20 سے 24مہینے تک جائے گی ، ورنہ مجھے پٹاخہ پہلے پھوٹتا نظر آرہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس عادل عباسی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے ، الیکشن کو ہمیشہ پی آئی اے کی فلائٹ سے تشبیہ دیتا رہا ہوں ، اب جہاز کا ایک انجن اسٹارٹ ہو گیا ہے دوسرے پر کام ہو رہا ہے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا

انہوں نے کہا ہے کہ میرے سے سوال ہوا تھا کہ ن لیگ 100سیٹیں لے گی یا نہیں ، جس کے جواب میں نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن 100سیٹیں نہیں لے سکے گی ۔

عام انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی ہمیشہ کی طرح بکرا منڈی لگے گی ، یہاں پر کوئی اصول کی سیاست کرنے نہیں آیا ، الیکشن کے اندر بکرا منڈی اور بکرا عید کی تیاریاں دیکھیں گے ۔

پاک فوج، ججز کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے550اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ ریس میں اکیلی دوڈ لگانے آئی ہے، شارٹ ٹرم حکومت کیلئے اتحادی حکومت بن جائے گی ، لانگ ٹرم حکومت کیلئے آصف زرداری کو مائنس نہیں کیا جا سکے گا اور لانگ ٹرم کا مطلب زیادہ سے زیادہ 2 سال ہے ۔

اگر کوئی معجزہ بھی ہو گیا تو زیادہ سے زیادہ 20 سے 24مہینے تک جائے گی ، مجھے 20سے 24مہینے سے پہلے پہلے پٹاخہ پھوٹتا نظرآ رہا ہے۔

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

انکا مزید کہنا تھا کہ جب سے پیدا ہوا ہوں پاکستانی سیاست اور ساستدانوں پر حیران ہوں ، 2،3ہیرو ہیں، وہی گھوم گھوما کر آتے رہتے ہیں ، اس بار تاریخ کا زبردست الیکشن ہونے جا رہا ہے،پی ٹی آئی آوٹ ہونے کے بعد بھی زبردست الیکشن ہو گا۔

اس الیکشن کے نتائج کے او پر پیرامیٹر اور گیم سیٹ ہو گی ، جو گیم آپ سوچ رہے ہیں اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان نتائج پر گیم سیٹ ہو گی ، پی ٹی آئی کا ووٹر پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا ۔

 


متعلقہ خبریں