استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایماندار لوگوں کو آگے بڑھائیں گے تو ملک کو فائدہ ہو گا۔
چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے ملتان میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ،معیشت چمکے گی تو روزگار ملے گا اور ملک تگڑا ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے
جتنی طاقتور معیشت ہو گی اتنا طاقتور ملک ہو گا ،نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر ملک کو وہاں پہنچائیں گے کہ لوگ دیکھیں گے۔
میرے اوپر بھروسہ کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں ،جیسے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں گے ویسے ہی ملک بنے گا،یہ میرا گھر ہے اور میں یہی کا ہو کر رہوں گا۔
عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
اسی طرح محنت جاری رکھیں گے تو کامیابی ہو گی ،این اے 149کو پاکستان کا سب سے بہتر حلقہ بنائیں گے ،8فروری کے بعد ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرنے آئوں گا۔
قبل ازیں چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے قریشی برادری کےالحاج فلاح الدین قریشی سے ملاقات کی۔
الحاج فلاح الدین قریشی نے اپنی برادری کے ہمراہ جہانگیر خان ترین اور صوبائی اسمبلی پی پی 216 سید بابر شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سلمان نعیم، اختر عالم قریشی، عمران انصاری و دیگر موجود تھے۔
علاوہ ازیں چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے شاہ یوسف گردیز دربار پر حاضری و دعا کی،سجادہ نشین دربار شاہ یوسف گردیز روشن گردیزی نے جہانگیر خان ترین کی کامیابی کی دعا کرائی اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔اسحاق خاکوانی، قیصر مہے، اظہر سلیم کملانہ و دیگر ہمراہ تھے۔