پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے ہیں۔

عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے آئی پی سی کی ہدایت کے مطابق کام روک دیا ہے۔مختلف منصوبے روکنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا۔

این سی اے اور قذافی اسٹیڈیم میں سولر پینل کی تنصیب کا منصوبہ جاری تھا جسے اب روک دیا گیا ہے،سولر پینل منصوبے کیلئے 7 کروڑ روپے کی رقم مختص تھی۔علاوہ ازیں راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی کرسیوں کی تنصیب کا کام بھی روک دیا گیا ہے،منصوبے کیلئے  فنڈز سے 6 کروڑ روپے مختص تھے۔

گزشتہ ہفتے ملک میں 46ہزار671 ملیریا کیسز رپورٹ

ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل سیکرینز کی انسٹالیشن کا کام بھی روک دیا گیا،منصوبے کیلئے 8 ارب 4 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے،ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں مسٹ فینز کی تنصیب کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محسن نقوی کی ممبر بی او جی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

نوٹیفکیشن کے مطابق  نگران وزیراعظم نے  آئین 2014 کے آرٹیکل 10 ون ڈی کے تحت تقرری کی،نگران وزیراعظم کی جانب سے محسن نقوی کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محسن نقوی کو ابتدائی طور پر بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کا ٹاسک دیا گیاہے ،بی او جی کی تشکیل نو کے بعد چیئرمین  کا انتخاب کیا جائیگا۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

علاوہ ازیں نگران وزیراعظم کی جانب سے ذکاء اشرف کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے.دوسری جانب سابق ٹیسٹ کپتان اور کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے وہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے پسندیدہ بندے لے کر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی وزیر اعظم بنے اسے ملک اور کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں