پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

Punjab Govt

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کومدنظررکھ کردفعہ144لگائی جارہی ہے۔ملک بھرمیں8فروری کو الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے،الیکشن کےدوران سیکیورٹی خدشات اورخطرات کی اطلاعات ہیں۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی ، اس مدت کے بعد جلسے جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

علاوہ ازیں عام انتخابات 2024 کے لیے پوٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدیوں نے پوٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔

سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس

الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملے نے بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو بھجوائیں، جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے۔

پاکستان کی ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت شروع نہ ہو سکی

معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے بھی پوٹل بیلٹ کی سہولت میسر تھی، مسلح افواج کے اہلکار ان کے اہل خانہ کو پوشل بیلٹ کی سہولت دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اہل ووٹرز نے اپنے ریٹرنگ افسر کو پوٹل بیلٹ کی درخواستیں دی تھیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں