میڈیا انڈسٹری کی بہتری، مسائل سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کی بہتری اور مسائل سے نکالنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے صحافی انسانیت کے ہیرو ہیں۔ جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی درآمد، وزیر اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا اور تمام فریقین کو درست اطلاعات کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ میڈیا اور آزادی اظہار کو جمہوریت کی بقا اور زندگی کا معاملہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری 16 ماہ کی حکومت میں پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوا جبکہ میڈیا انڈسٹری کی بہتری اور مسائل سے نکالنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں