پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئی

پاکستانی ہاکی ٹیم

کھیل کے میدان سے بری خبر پاکستان بڑے ایونٹ سےباہر ہوگیا


پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے پہلی باراپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کر د ی

پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا لازمی تھی۔

مسقط میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے اہم میچ کا پہلا کوارٹر تو بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو برتری دلادی تاہم 6 منٹ بعد نیوزی لینڈ کے اسکاٹ بوائیڈ نے مقابلہ برابر کردیا۔

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

اگلے ہی لمحے پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر ابوبکر محمود نے گول کرکے ایک بار پھر پاکستان کو برتری دلادی۔

پاکستان کی 1-2 کی برتری آخری کوارٹر کے آخری چند منٹ تک برقرار تھی لیکن فیصلہ کن وسل سے 8 منٹ قبل نیوزی لینڈ کے ہیگو اینگلس نےگول کرکے مقابلہ 2-2 کیا اور پھر 58 ویں منٹ میں اسکاٹ بوائیڈ نے گول داغ کر نیوزی لینڈ کو 2-3 کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس طرح پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ 2-3 سے ہار گیا اور ایک بار پھر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا  ہے۔

تحریک انصاف کے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی گئی

گزشتہ روز جرمنی نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا کرپیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ یاد رہے پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 3-3 سے ڈرا کھیلا تاکہ ایک اہم پوائنٹ حاصل کیا جا سکے جو پاکستان کو سیمی فائنل میں لے جانے کے لیے کافی تھا۔

ہفتہ رفتہ:ڈالر ، پاؤنڈ، یورو ، ریال اور درہم کی قدر میں کمی

پاکستان نے اس ہفتے کے شروع میں چین کو  شکست دے کر مقابلے میں اپنی پہلی جیت حاصل کی۔ پاکستان  برطانیہ کے خلاف میچ ہار گیا تھا۔


متعلقہ خبریں