سپریم کورٹ نے پہلی باراپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کر د ی

سپریم کورٹ supreme court

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سہ ماہی رپورٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔

ویب سائٹ پر ستمبر سے دسمبر 2023 تک کی سہ ماہی رپوٹ جاری کی گئی،سپریم کورٹ نے3 ماہ میں 859 کیسز نمٹائے۔

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

17ستمبر 2023کو زیر التوا کیسز کی تعداد 56 ہزار 503 تھی،16دسمبر 2023 کو زیر التوا کیسز کی تعداد 55 ہزار 644 رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے،سپریم کورٹ نے پہلی بار اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کی۔

تحریک انصاف کے کراچی کے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی کردی گئی

علاوہ ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران نمٹائے گئے کیسز کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹائے گئے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 جنوری 2024 پیر سے 19 جنوری 2024 جمعہ کے دوران 504 مقدمات(سی ایم اے این کے علاوہ ) نمٹادیے ہیں۔دوسری جانب 15 جنوری 2024 پیر سے 20 جنوری 2024 ہفتہ کے دوران 335 نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

ٹکٹ نہ ملنے پر قلب عباس نے ن لیگ چھوڑ دی ، پیپلز پارٹی میں شامل

چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کے معزز جج صاحبان مقدمات کو جلد نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کیلئے مقدمات کی سماعت کرتے رہے تا کہ بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں