شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی

اداکارہ ثنا جاوید

پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی۔

اس بات کا کرکٹر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اعلان کیا اور کیپشن میں الحمدللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت لکھی۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنی پوسٹ پر کہا تھا کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔

2022 کے اختتام سے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں چل رہی ہیں اب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے، دوسری جانب شعیب ملک کے خاندانی ذرائع نے ثانیہ مرزا کو طلاق دینے کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 برس بعد ان کے یہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔

شعیب ملک کے اس اعلان کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرتصدیق کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرکے ثنا شعیب ملک رکھ دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کچھ روز قبل کراچی میں ہوئی۔


متعلقہ خبریں