22 اشیاء مہنگی ،8 سستی،ہفتہ وار رپورٹ جاری

گوشت اور پھل

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو گرفتار

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کا اضافہ ہوا،مہنگائی کی مجموعی شرح ریکارڈ 44 اعشاریہ 64 فیصد پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء مہنگی 8، کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا،ملک میں پیاز 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو نے لگا۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،کئی امیدواروں پر بھاری جرمانے عائد

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 143 روپے سے بڑھ کر 154 روپے ہو گئی۔

رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے ۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگیا

رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی۔

رواں ہفتے کے دوران دال مونگ ،بیف ،جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی ،پیٹرول سمیت 8 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں۔

ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

رواں ہفتے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوئی،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت ایک روپے 32 پیسے کم ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے بریڈ،تازہ دودھ ،خشک دودھ سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔


متعلقہ خبریں