پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو گرفتار

خیال کاسترو

پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار


پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو فیصل آباد کچہری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کرانے ضلع کچہری پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،کئی امیدواروں پر بھاری جرمانے عائد

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر 9 مئی واقعے کے مقدمات میں مطلوب تھے، خیال کاسترو صوبائی حلقہ پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے ووٹرز تک امیدواروں کی تفصیلات پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ویب سائٹ پر پورٹل بنا دیا گیا جہاں تمام امیدواروں کی حلقوں کے لحاظ سے تفصیلات اپلوڈ کردی گئی ہیں۔

بی پی ایل :پی سی بی نے کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے

کارکنان کسی بھی حلقے سے پارٹی امیدوار کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ پورٹل بنانے کا فیصلہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 234 سیٹوں پر اپنے  امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

این اے 52راولپنڈی سے طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا،این اے 53راولپنڈی سے کرنل (ر) اجمل صابر پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

این اے 54سے ملک تیمور مسعود ، 55سے راجہ بشارت امیدوارہونگے،این اے 56سے شہریار ریاض الیکشن لڑیں گے۔این اے 57راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر امیدوار ہوں گی،این اے 46 اسلام آباد سے عامر مغل  امیدوار ہوں گے۔

جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی

این اے 47 سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو ٹکٹ دیا گیا،این اے 48 اسلام آباد سے علی بخاری  امیدوار ہوں گے۔این اے 49 اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق  امیدوار ہونگے،این اے 50اٹک سے ایمان طاہر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 51مری سے میجر (ر) لطاسب ستی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا،این اے 44ڈی آئی خان سے علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 10بونیرسے بیرسٹر گوہر علی خان ،این اے 71سیالکوٹ سے ریحانہ امتیاز ڈار کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پارٹی ٹکٹوں کی فہرست پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے جاری کی گئی۔


متعلقہ خبریں