محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

محمود اچکزئی (Mehmood achakzai)

 جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کر دیئے۔

کوئٹہ کی عدالت میں محمود اچکزئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ سربراہ پشتونخوا میپ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی۔

جعلی ڈگری کیس ، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری

بعد ازاں عدالت نے پشتونخوا میپ کے سربراہ کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ کیس کی پیروی کوئٹہ بار کے صدر قاری رحمت نے کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے گزشتہ روز پشتونخوا میپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔


متعلقہ خبریں