کراچی خودکش حملے میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل قسطوں پر لی گئی ، خریدار کی تلاش شروع

کراچی (karachi)

کراچی میں غیرملکی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے شو روم کے مالک کا بیان ریکارڈ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کورنگی مہران ٹاؤن کے شوروم سے قسطوں پر حاصل کی گئی، 2018ء ماڈل کی موٹر سائیکل 2020ء میں صدام حسین تھیم نامی شہری نے قسطوں پر خریدی۔

کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، تین مقدمات درج

شوروم مالک کے مطابق صدام حسین اپنے والد قربان علی کے ہمراہ موٹرسائیکل خریدنے آیا تھا، 45 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل تین ہزار روپے ماہانہ قسطوں پر فروخت کی، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد 3 اقساط کی ادائیگی کی اس کے بعد غائب ہو گئے، موٹر سائیکل حاصل کرنے والے افراد پر 26 ہزار روپے کی رقم واجب الادا ہے۔

کائونٹر ٹیررا زم ڈیپارٹمنٹ نے موٹر سائیکل خریدنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں