ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 6.49 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ہے۔

شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ،پرویز الہٰی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں 6.40 فیصد ، پٹرول 5.18 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 12.52 فیصد ، ڈیزل آئل 40.08 فیصد ، فرنس آئل 14.73 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس کے برعکس جیٹ فیول کی پیداوار 12.45 فیصد ، لبریکیٹنگ آئل 35.65 فیصد جیوٹ بیچنگ آئل 20.49 فیصد ، سالونٹ ناپاتا 3.62 فیصد اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.78 فیصد کی کمی ہوئی۔

پاکستان کاایران سے اپنا سفیر واپس بلانےکااعلان

نومبر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر اضافے کی شرح 2.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نومبر میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں 44 فیصد ، پٹرول 7.63 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5.19 فیصد ، ڈیزل آئل 98.55 فیصد، فرنس آئل 8.77 فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 4.35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

او سی اے سی اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ(جولائی تادسمبر) میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔

عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی زیادہ سے زیادہ سرکاری تعطیلات 5ہونگی، سعودی کابینہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 9.03 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر میں ملک میں 1.24 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو نومبر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔

نومبر میں 1.37 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر2022کےمقابلہ میں دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصدکی کمی ہوئی ۔

دسمبر 2022 میں ملک میں 1.33 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبرمیں 2023 میں کم ہو کر 1.24 ملین ٹن ہو گئی۔

30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ ،20فیصد تک پیپلزپارٹی ،باقی آزاد ہونگے، جاوید ہاشمی

اعدادوشمار کےمطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 3.57 ملین ٹن پٹرول ، 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.56 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پی ایس او کے 3.85 ملین ٹن ، اٹک پٹرولیم کے 0.78 ملین ٹن اور حسکول کے 0.20 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی۔


متعلقہ خبریں