آپکی طبیعت خراب لگ رہی ہے ، جج ، گلہ کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئیگی ، عمر ایوب

جج (judge)

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، عمر سلطان، عامر مغل، فیصل جاوید، شبلی فراز اور علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے، جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ علی امین کے آج کافی کیس ہیں، کسی دوسری عدالت میں موجود ہیں۔

احتجاج، توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید مقدمے سے بری

جج نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود آئے نہ ان کا وکیل آیا ہے، ضمانت خارج کرنے کا اصول سب کیلئے ایک ہے ، وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ ہم سب علی امین کی نمائندگی کر رہے ہیں، سب ان کے معاون وکلاء ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ بابر اعوان بیمار ہیں میری طرف سے وہی دلائل دیں گے، جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بابر اعوان سے زیادہ مجھے عمر ایوب آپ کی طبیعت خراب لگ رہی ہے جس پر عمر ایوب نے کہا کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی۔

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ، علی نواز نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ، ضمانت منظور

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

 دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہم سب کے خلاف بوگس کیس بنے ہوئے ہیں۔ اسی جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی آنا چاہ رہے تھے لیکن واویلا مچایا گیا، سازش کےتحت یہاں اور دیگر جگہوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو غائب کردی گئی، سی سی ٹی وی ویڈیوز منظر عام پر لانے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں