گورنر سندھ دورۂ ایران ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس پہنچ گئے

گورنر سندھ دورۂ ایران ادھورا چھوڑ کر کراچی واپس پہنچ گئے

ایران کی جانب سے گزشتہ روز پاکستان پر میزائل حملے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنا دورۂ ایران مختصر کرکے کراچی واپس پہنچ گئے۔

گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چار روزہ دورے پر مشہد اور چاہ بہار گئے تھے۔ جیسے ہی پنجگور  واقعےکا پتہ چلا وہ دورہ مختصر کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پاکستان کا ایران کو بھرپور جواب ، سیستان میں مخصوص ٹھکانوں پر حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب بھی ملکی سالمیت اور وقار کا معاملہ ہو تو پاکستان سب سے پہلے ہے۔ ایران میں ہمارا قونصل خانہ کام کر رہا ہے، پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘بہت سے بزنس مین اس دورے پر میرے ہمراہ چاہ بہار گئے تھے۔ اس موقع پر گورنر مشہد اور اسٹیٹ بینک ایران کے گورنر سے ملاقاتیں ہوئیں، میرا  دورہ  ختم کرکے واپس آنا  احتجاج کی علامت ہے۔’

گورنر سندھ نے کہا کہ اس دورے میں 50  سے زائد بزنس مین ایران گئے تھے۔ جب بھی پاک ایران تجارت کی بڑھانے کی بات ہوتی ہے کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔

پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

خیال رہے کہ گورنر سندھ پاکستان میں ایران کے سفیر اور کراچی میں تعینات قونصل جنرل کے ہمراہ چاہ بہار میں ہونے والی ایران ایکسپورٹ 2024 کے افتتاح کے لیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں