ملازمین کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کرنے کیلئے کمپنی کا دفتر پہاڑ پر منتقل


شانزی: چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اپنا دفتر دور دراز پہاڑی علاقے میں منتقل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو نوکری چھوڑنے پر مجبور کرنے اور معاوضہ ادا کرنے سے بچنے کے لیے اپنا دفتر شہر سے دور پہاڑی علاقے میں منتقل کر دیا ہے۔

چین کے صوبہ شانزی کے شہر ژیان میں واقع کمپنی کی اس حکمت عملی کو ملازمین کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لیے انتہائی غیر مناسب حربہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے ایک ملازم چانگ نے تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسی کمپنی کا حصہ ہے جس نے اپنے ملازمین کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کرنے کے لیے دفتر ہی پہاڑ پر منتقل کر دیا تاکہ ملازمین مشکلات کی وجہ سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں سال سے گمشدہ شہر دریافت

چانگ نے کہا کہ کمپنی چاہتی ہے ملازمین خود سے مستعفیٰ ہو جائیں تاکہ انہیں معاوضہ ادا نہ کرنا پڑے۔

انہوں ںے کہا کہ کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ انہیں ڈیوٹی پر آنے کے لیے اب کنلنگ پہاڑی سلسلے میں بنے نئے دفتر آنا پڑے گا جس کا یک طرفہ راستہ 2 گھنٹوں پر محیط ہے اور ان لوگوں کے لیے بہت مشکلات ہیں جن کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں