ملکی دفاع کو یقینی بنانے کیلئے خود انحصاری، جدید ترین ٹیکنالوجی کیلئے کام جاری رکھیں گے، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈینینس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی او ایف کی پیدواری صلاحیتوں ، پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں ادارے کے کردار اور تعاون سمیت برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سپریم کورٹ ججز کیخلاف گھنائونا پراپیگنڈا ،جے آئی ٹی تشکیل

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پی او ایف پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل ہیں۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈینینس فیکٹریز کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملک کی سلامتی اور معیشت میں بہترین کردار پر پی ایف افسران اور عملے کے کردار کو سراہا۔

ایک طرف آپ کو عدلیہ پر اعتبار نہیں ، دوسری طرف ریلیف مانگتے ہیں ، چیف جسٹس کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ

اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اقدامات اور کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرڈینینس فیکٹریز آمد پر چیئر مین پی او ایف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں