توشہ خانہ ، القادر ٹرسٹ میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

جیل ٹرائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین  نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں دائر کیں ، دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

بانی پی ٹی آئی کی  درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر اور توشہ خانہ کیس میں 28 نومبر کو  ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔


متعلقہ خبریں