توہین الیکشن کمیشن کیس ، ممبر ای سی پی اور پی ٹی آئی وکیل کے درمیان تلخ کلامی

شعیب شاہین

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ہوئی، شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں نوٹس ہی نہیں ملا، آج صبح ٹی وی سے معلوم ہوا کہ سماعت ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

شعیب شاہین نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سے تنقید کا حق بھی چھین رہے ہیں، بلے کا نشان بھی چھین لیا، اب الیکشن کے دنوں میں ہمارے لیڈر کو توہین الیکشن کمیشن کی سزا ہو جائے گی۔

ممبر الیکشن کمیشن نے شعیب شاہین کو جواب دیا کہ ہم نے چھینا نہیں، آپ کو دیا نہیں تھا، اس کیس کو 2 سال ہو گئے ہیں، اُس وقت آپ کی حکومت تھی، شعیب شاہین نے کہا کہ اللہ کرے ، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو، ہمارے اندر لاوا پکا ہوا ہے، ہم اس کا اظہار نہ کریں، رحیم یارخان میں ہمارے وکیلوں پر پرچہ ہوا ہے۔

عمران خان کے کاغذات مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے وکلاء نے حملہ کیا تھا، تنقید ہونی چاہیے لیکن گالی تو نہیں ہونی چاہیے، یہ کیسز 2021 سے پڑے ہیں،آپ نے کیس کو اتنا طول دے دیا، جیل میں جو ہوا اس پر ہم خاموش رہے، جیسے جوابدہ نے جیل میں کیا، ایسا ہم نے پہلے نہیں دیکھا، ہم بہت کچھ کرسکتے تھے۔

اس دوران شعیب شاہین کی الیکشن کمیشن کے ارکان سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

 


متعلقہ خبریں