اڈیالہ جیل میں دورانِ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے اسپتال میں جج محمد بشیر ایک گھنٹے تک زیر علاج رہے۔

علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے، عواب علوی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق دورانِ سماعت جج محمد بشیر اچانک بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا جس کے بعد اُن کی طبیعت ناساز ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اب احتساب عدالت کے جج کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں