سردی اور دھند کا راج برقرار ، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان

برفباری کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حجاز کے پہاڑ سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتے ہیں، ماہر موسمیات

موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے ، اسلام آباد ، مری ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

دوسری جانب پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں