پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی pti

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 84 سے زین کولاچی، پی ایس 85 سے مہوش، پی ایس 86 سے حنیف بنگش اور پی ایس 87 سے توس خان پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی ایس 88 سے اعجاز سواتی، پی ایس 89 سے محمد ارشد سومرو، پی ایس 90 سے وقاص نیازی، پی ایس 91 سے عابد جیلانی، پی ایس 92 سے واجد حسین اور پی ایس 93 سے ساجد میر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں حلقے میں وننگ امیدوار ہوں، دانیال عزیز

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 سے عبدالقدیر، پی ایس 95 سے راجہ اظہر، پی ایس 96 سے محمد اویس، پی ایس 97 سے ریحان سومرو، پی ایس 98 سے جان شیر سومرو اور پی ایس 99 سے زین پرویز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پی ایس 100 سے سید محمد طحہ اور پی ایس 101 سے بیرسٹر علی طاہر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 234 اور پنجاب اسمبلی کی 214 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں