پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کردئیے

شیخ رشید

الیکشن 2024 پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور راشد شفیق پر بجلیاں گرادیں


پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پی ٹی آئی نے راولپنڈی کی 2 نشستوں این اے 56 سے شہریار ریاض جبکہ این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ۔شیخ رشید پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر مستعفی

قبل ازیں شیخ رشید نے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید حلقہ این اے56 سے الیکشن لڑیں گے۔

راشد شفیق حلقہ این اے 57 سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق قلم دوات پر الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔

این اے 46 اسلام آباد سے عامر مغل پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،این اے 47 سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 265 :محمود اچکزئی ،مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار

این اے 48 اسلام آباد سے علی بخاری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،این اے 49 اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

این اے 50اٹک سے ایمان طاہر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے،این اے 51مری سے میجر (ر) لطاسب ستی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا۔

شفقت محمود ، عثمان بزدار الیکشن سے دستبردار

این اے 44ڈی آئی خان سے علی امید گنڈا پور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے،این اے 10بونیرسے بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔این اے 71سیالکوٹ سے ریحانہ امتیاز ڈار کو ٹکٹ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں