پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا


پاکستان سپر لیگ نائن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز 17فروری سے 18مارچ تک ہوں گے،پلے آف راؤنڈ اور فائنل سمیت 11میچز کراچی میں ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے ملک بھر سےقومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

پی ایس ایل میچز کراچی ، لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے،لاہور اور راولپنڈی میں 9،9میچز اور ملتان میں 5میچز کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی میچ 17فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا ہو گا،پی ایس ایل کوالیفائر14مارچ ، ایلیمنیٹرز 15اور 16مارچ کو ہو گا۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر مستعفی

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 9 کے دوران نمائشی میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل 9 کے دوران خواتین کے 3 نمائشی میچز کرائے جائیں گے،  پی سی بی ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں پر مشتمل 2 ٹیمیں تشکیل دے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نمائشی میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرائے جانے کا امکان ہے ، میچز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

این اے 265 :محمود اچکزئی ،مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار

دریں اثنا چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9 کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کے دوران ذکااشرف کا کہنا تھا کہ تمام فرنچائززپی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہیں ہیں ، لیگ کو کامیاب بنانے کیلئےحکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا کلیدی کردار ہے، سب نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے۔

ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2016میں جو ایک پودا لگایا تھا وہ آج ایک درخت بن گیا ہے،میری طرف سے تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔


متعلقہ خبریں