ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا

یعقوب بزنجو

قسمت ہو تو ایسی وہ امیدوار جسے پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں نے ٹکٹ دے دیا


ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ایک ہی شخص کو ٹکٹ دے دیا ہے۔

شفقت محمود الیکشن سے دستبردار

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے این اے 259 کیچ گوادر کی نشست سے یعقوب بزنجوکو ٹکٹ دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا تعلق ان دونوں جماعتوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں ۔

ن لیگ کی جانب سے 3 جنوری کو ایکس ہینڈل پرقومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں یعقوب بزنجو کا نام بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی تجارتی عمل کو ہموار بنانے کے لئے روسی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارف

ذرائع کے مطابق یعقوب بزنجو نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا ۔ پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بھی یعقوب بزنجو کا نام شامل تھا۔

سابق ایم این اے یعقوب بزنجو کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ انہوں نے نہ تون لیگ میں شمولیت اختیار کی نہ ہی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا مگر انچارج ن لیگ الیکشن سیل اسحاق ڈار نے پھر بھی ٹکٹ جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق یعقوب بزنجو نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ قبول کر لیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید75 پیسے سستا

یعقوب بزنجو کا تعلق ایران سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع کیچ (تربت) کے علاقے دشت سے ہے اور وہ اس سے پہلے 2008 میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے ٹکٹ پر کیچ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا ،میٹرک کے مارچ میں ہونے والے امتحانات ملتوی

وہ مسلم لیگ ق، نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں نیشنل پارٹی اور 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر گوادر سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔


متعلقہ خبریں