پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی حلقہ این اے 265 پشین سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا
پارٹی اعلامیے کے مطابق محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 سے مولانافضل الرحمٰن کےحق میں دستبردار ہوئے ہیں۔پی کے میپ کے سربراہ نے اس نشست سے پارٹی کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
علامہ راشد سومرو این اے 194 ، پی ایس 5 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوارہیں۔اسلم غوری کراچی این اے 235، پی ایس 97 سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔
عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 ، این اے 199 اورپی ایس 6 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہیں۔ناصر محمود سومرو این اے 196 ، پی ایس 106 ، پی ایس 18 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہونگے۔
بین الاقوامی تجارتی عمل کو ہموار بنانے کے لئے روسی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارف
عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192سے جے یو آئی کے امیدوار ہیں ۔میر عابد خان جتوئی پی ایس 8شکار پور سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔
آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر ،میر شاہ زین بجرانی این اے 191 سے جےیوآئی کے امیدوار ہیں۔امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر ، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوارہیں ۔
انٹربینک میں ڈالر مزید75 پیسے سستا
عبدالزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبرشہداد کوٹ سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔مولانا نور الحق این اے 239 ، نصیر الدین سواتی این اے 244 سے جے یو آئی کے امیدوارہیں ۔سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔
قاری عثمان این اے 243 کیماڑی ،پی ایس 114 سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جےیوآئی کے امیدوار ہیں۔