پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 234، پنجاب اسمبلی کی214 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا

pti

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 234 اور پنجاب اسمبلی کی 214 سیٹوں پر اپنے  امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 234 حلقوں سے کون کون لڑیں گے؟امیدواروں کی فہرست سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر جاری کی گئی۔

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر مستعفی

این اے 52راولپنڈی سے طارق عزیز بھٹی ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا،این اے 53راولپنڈی سے کرنل (ر) اجمل صابر پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

این اے 54سے ملک تیمور مسعود ، 55سے راجہ بشارت امیدوارہونگے،این اے 56سے شہریار ریاض الیکشن لڑیں گے۔این اے 57راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر امیدوار ہوں گی،این اے 46 اسلام آباد سے عامر مغل  امیدوار ہوں گے۔

این اے 265 :محمود اچکزئی ،مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار

این اے 47 سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو ٹکٹ دیا گیا،این اے 48 اسلام آباد سے علی بخاری  امیدوار ہوں گے۔این اے 49 اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق  امیدوار ہونگے،این اے 50اٹک سے ایمان طاہر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

شفقت محمود الیکشن سے دستبردار

این اے 51مری سے میجر (ر) لطاسب ستی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا،این اے 44ڈی آئی خان سے علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیا

این اے 10بونیرسے بیرسٹر گوہر علی خان ،این اے 71سیالکوٹ سے ریحانہ امتیاز ڈار کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پارٹی ٹکٹوں کی فہرست پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے جاری کی گئی۔


علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی214 سیٹوں پر بھی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

پی پی 145 سے یاسر گیلانی ، پی پی 146سے جنید رزاق ایڈوکیٹ کوٹکٹ جاری کیا گیا،پی پی 147 سے محمد خان مدنی ، پی پی 148سے غلام محی ا لدین دیوان کو ٹکٹ ملا۔

پی پی 149 اور پی پی 150 پر امیدوار کااعلان نہیں ہوا، پی پی 151سے قیصر سہیل بٹ کوامیدوار نامزد  کیا گیا۔

پی پی 152 لاہور سے نعمان مجیدکو ٹکٹ جاری ہوا،پی پی 153 اور 154 پر امیدوارکااعلان نہیں کیا گیا۔

پی پی 155 سےبلال اسلم بھٹی ، 156 سےعلی امتیاز وڑائچ ، 157 سےحافظ فرحت عباس امیدوارہونگے۔

پی پی 158سے یوسف علی ، 149 سےمہر شرافت علی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا،پی پی 160 ،پی پی 161 اور پی پی 162 سے پارٹی امیدواروں کااعلان نہیں کیا گیا۔

پی پی 163 سےعظیم اللہ خان اور 164 سےیوسف میو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،پی پی 165سے امیر بھٹی اور 166 سےخالد محمود گجر کو پی ٹی آئی کاٹکٹ ملا۔

پی پی 167 سےعامر بشیر گجر ، 169 سےمحمود الرشید اور 170 سےہارون اکبر امیدوار ہونگے،پی پی 171 سےمیاں اسلم اقبال ، 172 سےمہر واجد پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

پی پی 173 ،174 اور پی پی 175 کیلئے پی ٹی آئی نے امیدوار کااعلان نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں