امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ uae team

متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم نے اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے فائنل میں عمان کو 55 رنز سے شکست دیکر 9 برس بعد ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس فتح میں کپتان محمد وسیم کے ساتھ ساتھ نوجوان بلے باز علی شان شرفو کی شاندار کارکردگی بھی شامل تھی جبکہ فاسٹ باؤلر جنید صدیقی نے ایان افضل خان کے ساتھ باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو باآسانی فائنل جیتنے میں مدد کی۔

آئی پی ایل ، سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بن گیا

محمد وسیم نے 56 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور ان کے اوپننگ پارٹنر علی شان شرفو نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے 94 رنز کی اوپننگ شراکت میں 34 رنز کی شراکت قائم کی۔

جنید صدیقی نے 4 اوورز میں 38 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایان افضل خان نے 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں اور عمان کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز تک محدود کردیا۔


متعلقہ خبریں