رونالڈو نزاریو کا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار


برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو نزاریو نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز رکھنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سرفہرست ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر انکے فالوورز کی تعداد کئی عظیم کرکٹرز سے زیادہ ہے۔

معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ برازیل کے اسٹار فٹبالر سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یوٹیوبر نے سوال کیا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ”کون، نہیں جانتا“۔اسپیڈ نے دوبارہ سوال دہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اْنہیں نہیں جانتے؟

جس پر رونالڈو نے جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں!۔یوٹیوبر کے تصویر دکھانے پر رونالڈو کوہلی کو پہچانے اور کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں