اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بین الاقوامی اشتراک برائے ویکسین و حفاظتی ٹیکہ جات کی سربراہ تعینات کر دیا گیا۔
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر 18 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر پی ٹی آئی حکومت کے دوران وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بڑی تبدیلی
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر 2017 میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کی بھی اہم امیدوار تھیں۔