لکی مروت میں گزشتہ روز 11 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
گزشتہ روز تختی خیل کے علاقے میں ایک ہی خاندان 11 افراد کو بیدردی سے قتل کیا گیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے جنہیں نیند میں سر پر وار کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔
لکی مروت میں لین دین کے تنازع پر 4 افراد قتل
مقتولین عملدار اور تابعدار کے چچا عمر گل کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تمام افراد کو مقتول عملدار کے رشتہ دار مدر خان نے قتل گیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم مدر خان کی بہو ناراض ہو کر میکے رہ رہی تھی، جس کا قاتل کو رنج تھا۔ مدر خان رات گزارنے عملدار کے گھر مہمان بن کر آیا تھا، رات کو سوتے میں میں مدر خان نے اپنی بہو سمیت تمام رشتہ داروں کو قتل کیا۔ پولیس نے قاتل کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔