حلقہ این اے 242، مصطفی کمال شہباز شریف کے حق میں دستبردار

na 242 این اے 242

متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات میں کراچی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتفاق ہو گیا۔

ایم کیو ایم نے گزشتہ روز وزیراعظم کے لئے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا، امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف کو سپورٹ کرے گی۔

شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار ، ریحانہ امتیاز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کو الیکشن کی اجازت مل گئی

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد 8 فروری کے انتخابات کے بعد وزیراعظم ہوں گے اور سندھ میں بھی ہم مشترکہ حکومت بنائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کراچی کے حلقہ 242 پر شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں