ہم چاہیں گے ہرصورت میں الیکشن ہوں،بیرسٹرگوہر

علی امین گنڈاپور سے کوئی بات نہیں ہوئی, آپریشن سے متعلق پارٹی میں کسی کا مؤقف مختلف نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ اجرا کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہوچکا ہے، سوموار تک ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چاہیں گے ہرصورت میں الیکشن ہوں،ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے،ہمیں امید ہے سپریم کورٹ وقت پر الیکشن کے انعقاد کویقینی بنائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب کمی

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ 8فروری کو الیکشن ہونگے، ہماری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ 8فروری کو الیکشن کرائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کاکوئی بھی بیان میرے ذریعے آئے گا،اس بارنظریاتی کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹکٹس ملیں گے۔

چند سنیٹرز نے قرار داد منظور کی جس کی آئینی اور قانونی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہم نے اپنے سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

الیکشن التوا کی قرارداد کی قانونی حیثیت نہیں ، بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو گا ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ عمیرنیازی کو توہین عدالت کانوٹس دیا گیا ہے،جس کی ہم سپریم کورٹ کو وضاحت دیں گےاور ہمیں پورا یقین ہے کہ عدلیہ نوٹس واپس لے گی۔

یہاں یہ تاثردیاجارہا ہے جیسے بانی تحریک انصاف عمران خان چیف جسٹس کیخلاف ہیں،پی ٹی آئی یا بانی تحریک انصاف نے کبھی چیف جسٹس کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں