مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے 18 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

مسلم لیگ ن

لاہور: مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 18 پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلوچستان کے لیے جاری کردہ پارٹی ٹکٹوں کی تفصیلات شیئر کیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 سے نوابزادہ طور گل، این اے 252 سے سردار یعقوب خان ناصر، این اے 253 سے میر دوستین خان ڈومکی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 سے عبدالغفور، این اے 255 سے میر خان محمد جمالی، این اے 256 سے عبدالخالق اور این اے 257 سے جام کمال کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔ جام کمال مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 صوبائی نشستوں پی بی 21 اور پی بی 22 پر بھی امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی حملے کے ماسٹر مائنڈ شیخ رشید اور عمران خان ہیں، حنیف عباسی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے اسلم بلیدی، این اے 259 سے یعقوب بزنجو، این اے 260 سے سردار فتح محمد حسنی، این اے 261 سے میر عطا اللہ لانگو، این اے 262 سے نواب سلمان خان خلجی، این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 264 سے حاجی عزیز محمد بریچ، این اے 265 سے سعید اللہ ترین اور این اے 266 سے حاجی عبدالمنان خان درانی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے لیے 42 امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں