ہمارے بغیر اب سندھ حکومت نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر اب سندھ حکومت نہیں بنے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ سے بڑی کامیابی حاصل کریں گے اور ہم نوجوانوں کے لیے کراچی میں رہنا قابل فخر بنا دیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی جمہوری جماعت ہے اور ہمارے بغیر اب سندھ حکومت نہیں بنے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان ہر پولنگ اسٹیشن پر پہرا دیں اور اپنے ووٹ کی حفاظت کریں  کیونکہ ہم عوام کے ٹیکس کے پیسے کی چوری اب نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی ہی کراچی اور پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سندھ میں سرکاری اسکول تباہ اور تعلیم کو پرائیویٹ کر کے مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں کی حالت سب جانتے ہیں اور غریب کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 2 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی میں شمولیت پر شیراز جدون اور جدون برادری کو خوش آمدید کہتے ہیں اور جماعت اسلامی کا امیدوار شیراز جدون کے مقابلے سے دستبردار ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو خاندانوں کی ذاتی پارٹیاں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کوئی سیاسی کارکن پارٹی کا لیڈر نہیں بن سکتا۔


متعلقہ خبریں