عدالت نے گوجرانوالا کینٹ پر 9 مئی کو حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔ عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔ مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
51 ملزمان کی فہرست میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی،احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللّٰہ چیمہ کے نام شامل ہیں۔
