ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اتوار 31 دسمبر کی چھٹی ختم

Utility Stores

اتوار 31 دسمبر کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کی چھٹی ختم کر دی گئی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق سال 2023ء کے آخری اتوار31 دسمبر کو اسٹورز کھلے رہیں گے۔

جنگ کے مطابق زیادہ سے زیادہ سیل اور عوام کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، عموماً ہر ماہ کے پہلے اتوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رکھے جاتے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار رد و بدل کر کے مہینے کے آخری اتوار کو اسٹورز کھلے رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اب اتوار 7 جنوری کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند رکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں