مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں سروگیٹ کمپنیوں کے اشتہارات کی نشریات و تقسیم پر پابندی عائد

PEMRA

پیمرا نے بڑی پابندی عائد کردی


پیمرا نے مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں جوئے اور سٹے بازی کو فروغ دینے والی سروگیٹ کمپنیوں کے اشتہارات کی نشریات و تقسیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب :موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع پر غور

پیمرا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو سٹیشنز، لینڈنگ رائٹس پرمیشن ہولڈرز اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک آپریٹرز پیمرا آرڈیننس 2002، (ترمیمی) ایکٹ 2023 کی شق 27 کے تحت اس حکم پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

وکیل نے آفر کی بلے کا نشان لینا چاہتے ہیں؟میں نے کہا مل گیا تو اس پر کیس ہوگا، پرویز خٹک

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ یہ مراسلہ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے 21 دسمبر 2023 اور 6 اکتوبر 2023 کو سروگیٹ کمپنیوں کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی سے متعلق جاری کئے گئے خطوط کا تسلسل ہے۔

پیمرا نے پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 (اے) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2023 میں ترمیم کی گئی ہے، سروگیٹ کمپنیوں جو ملک میں ٹیلی کاسٹ، براڈ کاسٹ یا ری براڈ کاسٹ ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں سٹے بازی کو فروغ دے رہی ہیں، کے اشتہارات کی نشریات یا تقسیم (کسی بھی طریقے سے ہو) پر پابندی عائد کر دی ہے اور یہ معاملہ اتھارٹی کو مناسب سفارشات کے لئے کونسل آف کمپلینٹس (اسلام آباد) کو بھیجا جاتا ہے۔

یکم جنوری سے پٹرول سستا ہو نے کا امکان

پیمرا کے احکامات کی عدم تعمیل یا خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں