وکیل نے آفر کی بلے کا نشان لینا چاہتے ہیں؟میں نے کہا مل گیا تو اس پر کیس ہوگا، پرویز خٹک

pervaiz khattak

بلے کے انتخابی نشان کا معاملہ پرویز خٹک کا اہم بیان آگیا


چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نے بلے کے نشان کیلئے اپلائی کیا تھا،مجھے میرے وکیل نے آفر کی تھی کہ بلے کا نشان لینا چاہتے ہیں؟میں نے کہا بلے کا نشان مل گیا تو اس پر کیس ہوگا۔

تحقیقاتی کمیٹی 22 ارب روپے کے مبینہ غبن کا سراغ لگانے میں ناکام

پروگرام ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر پارٹی کا نام رکھا ہے۔

بڑا نام وہ ہوتا ہے جس کے پاس ووٹ ہوتے ہیں،اسد قیصر کو پی ٹی آئی سے ہٹا دو تواس کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔

مجھے ہر فیملی،ہرڈسٹرکٹ کا معلوم ہے،یہ لوگ بڑے نام نہیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے بڑے نام بن گئے تھے۔

یکم جنوری سے پٹرول سستا ہو نے کا امکان

ان کو کہیں پی ٹی آئی چھوڑ دیں اور 5ہزار ووٹ لے کر دکھائیں،بڑے نام وہ ہیں جو میرے ساتھ شامل ہوئے ہیں، ان کے ذاتی ووٹ ہیں۔

پی ٹی آئی میں 70فیصد ایم این ایز کو میں نے شامل کرایا تھا،ہم 70سے 80فیصد نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیں گے اور بھی بڑے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

کئی بار وفاقی حکومت سے نکلنے کا فیصلہ کیا لیکن اسد قیصر منا لیتے تھے،9مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے، یہ صرف اس ملک کا دشمن ہی کرسکتا ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 5 ہزار سے زائد امیدوار ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہ نکلے

میرا جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی اتحادنہیں، میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے،میں موقع پرست نہیں ،محنتی ہوں،اپنی محنت کے صلے کیلئے جا رہا ہوں۔

میں ہوائوں میں بات نہیں کرتا،اب جو مرضی کریں فیصلہ عوام ہی کریں گے،میں نے ڈائریکٹ کبھی بھی کسی پر الزام نہیں لگایا۔

میرے اور بھائی میں اختلاف آج سے 5 سال پہلے ہوا،8فروری کو پتہ چل جائے گا میری حیثیت کیا ہے۔

بینکوں کی جانب سےقرضوں کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.9 فیصد کمی

انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا، قرضے لیے ،بجلی مہنگی کی،میں کوئی باٖغ نہیں دکھاوں گا، میں وہی کہہ رہا جو میں نے 5سال میں ڈیلیور کیا۔

50سال حکمرانی کرنے والوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کیا،جس ملک میں ایماندار لیڈر آیا وہ ملک ترقی کرتا ہے۔

میں اپنے منشور پر 100فیصد عمل کروں گا،خیبرپختونخوا میں کس کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا انتخابات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ہماری اپنی حکومت میں ہمیں وفاق سے ایک روپیہ نہیں ملا،لڑائیوں سے حق حاصل نہیں ہوتا بات کرنی پڑتی ہے۔

عمر ایوب کو 15 جنوری 2024 تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

کیا کوئی چار سال میں بڑا پراجیکٹ ہمیں ملا ،این ایچ اے مراد سعید کے پاس تھا جو بڑا چیمپئن بنا ہوا تھا کیا اس دور میں کچھ بنا۔

خیبرپختونخوا میں ایک موٹر وے نواز شریف اور دوسری سوات کیلیے میں نے بنائی ،وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا مجھے یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔

میں مراد سعید کو کہتا رہا مگر وفاق نے پھر بھی کچھ نہیں کیا ،ڈی جی آئی ایس آئی کو ہٹانے یا لگانے میں ہمیں انوال نہیں کیا گیا۔

سعودی عرب میں 26 سے 30 دسمبر بارشوں کا امکان

وزیردفاع کیلئے جو فائل آتی ہے اسے بھیجنا ہوتا ہے ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کبھی میرے ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے بات نہیں کی۔

غیر ملکی سازش کیلئے سابق چیئرمین ہمیں کنونس کرنا چاہتے تھے،جب پارٹی کا حصہ ہوتے ہیں تو لیڈر کو نہیں جھٹلا سکتے ۔

اس وقت ہمیں لگا کہ سازش بڑی خطرناک چیز ہے مگر بعد میں پتہ چلا کہ مصیبت میں پڑ گئے۔میں نے 12سال پی ٹی آئی میں گزارے ہیں ،میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔

نوازشریف کے کسی بھی حلقہ سے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کرینگے ، لطیف کھوسہ

میں نہ کسی سے معافی مانگتا ہوں اور نہ کسی کو جواب دہ ہوں ،میں اللہ کو جوابدہ ہوں میں نے اللہ کو جواب دینا ہے۔

ہم پارٹی لیڈر کو سپورٹ کرتے رہے ہیں کئی دفعہ لوگ اندھا سپورٹ بھی کرتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں