نگران سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل کراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل کر دیا ہے۔
سرکاری ، نجی ادارے ، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔ سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
دوسری جاناب پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں 27 دسمبر کی صبح فاتحہ اور قرآن خوانی ہو گی۔
متحدہ عرب امارات ، نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکن بینظیر بھٹو کی قبر پر چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ 4 بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہو گا ، پانچ بجے بلاول بھٹو خطاب کریں گے ، رات 7 بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہو گا۔