چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے پھوپھیوں کو گرفتار کرانے کیلئے پولیس بھیجی ، مونس الہیٰ


سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔

دوسری جانب مونس الٰہی کے الزام پر چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین نے کہا ہے کہ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں، برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے صلح ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا ، مونس الہیٰ

چوہدری سالک نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے امیدوار کا جانا ضروری نہیں، آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا، سیاست کرو، ذاتی عناد اور بے بنیاد الزامات مت لگاؤ۔


متعلقہ خبریں